مظفرگڑھ، حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوا ہے، افراسیاب قریشی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ ستی ۔ 11 ستمبر2019ء) سابق سفیر افراسیاب قریشی نے پوسٹ گریجویٹ کالج میں مقابلے کے امتحانات کی کلاس میں زیر تعلیم طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوا ہے، پاکستان کی سفارتی کامیابی سے بھارت کو ہر جگہ شرمندگی ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ بھارت میں ہائی کمشنر تعینات رہے ہیں اور ہندو ذہنیت کا بہت قریب سے مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور پاکستان نے ہر سطح پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی غیر مشروط حمایت کی ہے۔ اس موقع پر مقابلے کے امتحان کے پروگرام کے فوکل پرسن ملک خیر محمد بدھ بھی موجود تھے۔ افراسیاب قریشی ضلع مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے پہلے سفارت کار ہیں اور ملکی خارجہ معاملات پر وسیع تجربہ اور مہارت رکھتے ہیں۔