News

مظفرگڑھ، حکومت پنجاب صوبہ کو کورونا جیسے موذی مرض سے مکمل پاک کرنے کیلئے پر عزم ہے ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 29 اکتوبر2021ء) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب الطاف بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ کو کورونا جیسے موذی مرض سے مکمل پاک کرنے کیلئے پر عزم ہے جس کیلئے کورونا ویکسین آپ کی دہلیز پر خصوصی مہم شروع کی تاکہ ہر فرد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کو یقینی بنایا جاسکے یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ میں کورونا ویکسین آپ کی دہلیز پر خصوصی مہم کے سلسلے میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ حکومت کے بروقت اقدامات سے ہم نے کورونا کے مرض پر قابو پالیا ہے اس وقت کورونا کے مریضوں کی شرح ایک فی صد رتک رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کا واحد حل صرف اور صرف ویکسین ہے، جن افراد نے کورونا کی ویکسین لگوائی وہ کورونا کی چوتھی لہر کے دوران زیادہ محفوظ رہے۔

انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس خصوصی مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائیں تاکہ گھر کا ہر فرد اس موذی مرض سے محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اس کے بارے میں آگاہی بھی دی جائے تاکہ وہ خود ویکسین لگوائیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے بتایا کہ کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کے تحت ضلع کی 42فی صدا ٓبادی کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ 

کورونا سے بچاؤ کی یہ خصوصی مہم جاری ہے جس کے تحت محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر گھر کے تمام افراد کو ویکسین لگارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس خصوصی مہم کے ذریعے ضلع بھر میں ویکسین کی  12لاکھ خوراکیں لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے محکمہ صحت کی 449ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ روزانہ تقریباً36ہزار افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق، سی ای او صحت ڈاکٹر فیاض احمد، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ عابدہ فرید، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالغفار خان گوپانگ، ڈی ایچ او ڈاکٹر امیر بخش سمیت محکمہ صحت اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago