مظفرگڑھ، حساس اداروں نے ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

مظفرگڑھ۔ 23 مئی(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 مئی2019ء) حساس اداروں نے ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ذرائع کے مطابق سماجی کارکن شفیق الرحمن قریشی کی طرف سے ایس ایچ او نصر اللہ خان بابر کے خلاف جرائم پیشہ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث افراد کی مبینہ سپورٹ کرنے کے بارے اعلی حکام کو ٹھوس ثبوت فراہم کئے گئے،جس کے بعد اداروں نے انکوائری شروع کر دی ہے۔