مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 نومبر2019ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر کاظم خان نے کہا کہ جراثیم کش ادویات کے غیر ضروری استعمال کی حوصلہ شکنی ضروری ہے، انٹی بائیوٹک ادویات کے بے جا اور غلط استعمال سے انسانی زندگی پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے انٹی بائیوٹکس ادویات کے غیر ضروری استعمال کے تدارک کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ادویات کے غیر ضروری استعمال کی بنیادی وجہ عطائت کا فروغ اور سیلف میڈیکیشن کا رجحان ہے اسکے سدباب کیلئے مروجہ قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ انٹی بائیوٹکس کو بے اثر ہونے سے بچایا جا سکے۔ قبل ازیں ڈاکٹر امتیاز علیم نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان ادویات کے زیادہ استعمال سے ایک جانب انسانوں میں مدافعتی نظام متاثر ہو رہا ہے تو دوسری جانب جراثیم میں ادویات کے خلاف مدافعت میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے لہٰذا جراثیم کش ادویات کے غیر ضروری استعمال کے تدارک کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کی جائے۔