مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 مئی2019ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے تونسہ بیراج کے مقام پر 2 دن قبل دریائے سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والے طالبعلم کی لاش ریسکیو 1122 کے مسلسل سرچ آپریشن کے باوجود ابھی تک نہیں مل سکی، یاد رہے کہ 2 دن قبل ایک نوجوان نے خودکشی کرنے کیلئے تونسہ بیراج پر دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی تھی چھلانگ لگانے والے نوجوان کا نام مدثر حسن اور ایف اے کا طابعلم بتایا گیا ہے اور لیہ کے کلو چوک کے نزدیک چک 117 کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔نوجوان کے والدین نے ریسکیو 1122 پر تلاش میں سستی کا الزام لگا کر پرائیویٹ غوطہ خوروں کو بلا لیا ہے اور ان کے ساتھ مل کر اپنے بیٹے کی لاش تلاش کر رہے ہیں۔