مظفرگڑھ، بین الصوبائی کار چور گینگ کے خلاف کارروائی، بدنام زمانہ کار چور گرفتار

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 دسمبر2018ء) تھانہ سول لائن مظفرگڑھ پولیس کی بین الصوبائی کار چور گینگ کے خلاف کامیاب کاروائی، بدنام زمانہ کار چور کو گرفتار کرکے چوری شدہ کار برآمد کرلی. تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ عمران کشور کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن محمد الیاس نے بین الصوبائی کار چور گینگ کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گینگ کا اہم ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ تھانہ سول لائن پولیس ٹیم نے کار چوری کی منظم وارداتیں کرنیوالے ملزم خان محمد کے قبضہ سے 2 سال قبل چوری کی گئی کار بھی برآمد کرلی ہے۔اور کار چور گینگ کے خلاف تھانہ سول لائن مظفرگڑھ میں مقدمہ نمبر 521/16 درج تھا۔ 6لاکھ روپے مالیت کی چوری شدہ کار برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرنے پر مدعی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران کشور، ڈی ایس پی سٹی سرکل بشیر اعوان کا شکریہ ادا کیا اور پولیس ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے۔