مظفرگڑھ، بین الصوبائی منشیات فروش گینگ کے خلاف بہت بڑی کارروائی، 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ساڑھے سات کلو افیون برآمد

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 مارچ2020ء) مظفرگڑھ پولیس کی بین الصوبائی منشیات فروش گینگ کے خلاف بہت بڑی کارروائی۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پورمیں ڈی پی او مظفر گڑھ سید ندیم عباس کی ہدایات اور ڈی ایس پی علی پور مہر ناصر علی ثاقب کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر روف نواز ملک نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بین الصوبائی منشیات فروش گینگ کے خلاف بہت بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ساڑھے سات کلو افیون برآمد کر لی۔کارروائی تھانہ صدر علی پور کے علاقے حمزہ والی میں کی گئی۔