مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 فروری2020ء) مظفرگڑھ کے رہائشی دو مزدور بھائی منڈی بہائوالدین کے نواحی گاوں میں جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔تفصیل کے مطابق منڈی بہاوالدین کے نواحی گاوں شہیدانوالی میں محسن برکس کے بھٹہ خشت پر اینٹوں کی پکائی کا عمل جاری تھا کہ اس دوران دو مزدور 28 سالہ اسماعیل اور 30 سالہ حبیب کوئلہ کی راکھ صاف کرنے کیلئے بھٹہ کے اندر چلے گئے جب کچھ دیر تک واپس نہ آئے تو اسکی اطلاع ریسکیو کو دی گئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا اور بے ہوشی کی حالت میں دو حقیقی بھائی مزدوروں کو بھٹہ خشت سے باہر نکال لیا لیکن وہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے۔مرنے والوں کا تعلق مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی سے ہے۔ ریسکیو نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسڑکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دی ہیں۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…