Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ عام کی اجازت کے لئے باضابطہ درخواست

مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 اکتوبر2019ء) پیپلز پارٹی مظفر گڑھ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ علی عامر شہزاد اور ڈی پی او صادق علی ڈوگر سے ملاقات، بلاول بھٹو زرداری کے مظفرگڑھ میں 8 نومبر کو منعقد ہونے والے جلسہ عام کی اجازت کے لئے باضابطہ درخواست دے دی۔

وفد کی قیادت ضلعی صدر ملک بلال کھر نے کی، وفد میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے نائب صدر مہر ارشاد احمد سیال ممبر قومی اسمبلی، سیکرٹری اطلاعات ساؤتھ پنجاب و ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان، ضلعی جنرل سیکرٹری ملک مظہر حسین پہوڑ ایڈووکیٹ، پیپلز لائرز فورم پنجاب کے نائب صدر ملک صفدر پہوڑ، ساحل چانڈیہ، ملک الطاف کالرو و دیگر شریک تھے۔

وفد نے جلسہ عام کیلئے فیصل سٹیڈیم اور سپورٹس گراؤنڈ کالج کیلئے جگہ مختص کرنے کی درخواست دی۔ بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفد کے ممبران نے کہا کہ بلاول بھٹو کا مظفر گڑھ کا جلسہ نئی تاریخ رقم کریگا، ضلع بھر کے عہدیدار وکارکنان اور عوام اپنے نوجوان چیئرمین کے استقبال اور انکی جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی اور بیرونی مسائل کاحل صرف اور صرف بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago