مظفرگڑھ، اے سی آفس کے باہر عوامی سہولیات کے لئے ویٹنگ شیڈ کی تعمیر کا آغاز

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 جون2020ء) کمشنر ڈیرہ غازی خان کی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر علی پور عرفان ہنجرا کی زیر نگرانی اے سی آفس کے باہر عوامی سہولیات کے لئے 23 لاکھ کی لاگت سے ویٹنگ شیڈ کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے، اب ویٹنگ شیڈ میں عوام کے لئے پنکھے بھی لگائے جا رہے ہیں اور ٹھنڈے پانی کا بھی انتظام کیا جارہا ہے۔اس سے قبل شیڈ نہ ہونے سے اے سی آفس اور اراضی ریکارڈ سنٹر میں آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا تھا۔ شہریوں محمد نعیم،ساجد،ریاض اور دیگر نے بتایا کہ جو لوگ بھی اے سی آفس یا اراضی سنٹر کاموں کے لئے آتے تھے ان کے بیٹھنے کے لئے کوئی سایہ دار جگہ میسر نہ تھی۔عوام کو کاموں کے لئے چلچلاتی دھوپ میں ہی انتظار کرنا پڑتا تھا اور انہیں اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کو بھی دھوپ میں ہی کھڑا رکھنا پڑتا تھا۔ شیڈ کی تعمیر کا آغاز ہونے سے عوام کی طرف سے انتظامیہ کے اس قدام کو خوب سراہا گیا ہے۔