مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 22 جون2022ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کیپٹن (ر) شاہ رخ خان نے عوامی شکایات پر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
حالیہ بارشوں کے نتیجہ میں شہر کے گلی محلے اور روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگے جس پر شہریوں کی شکایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کیپٹن (ر) شاہ رخ خان نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے اپنی نگرانی میں نکاسی آب کرواتے رہے۔
ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کیپٹن (ر)شاہ رخ کے نوٹس پر عملہ بلدیہ سوشل سیکورٹی روڈ،ریلوے روڈ،محلہ شیخوپورہ،علی پور روڈ اور دیگر متاثرہ علاقوں سے پانی نکالنے کےلئے پیٹر انجن لے کر پہنچ گئے اور نکاسی آب کرکے علاقے کو کلیئر کر دیا ہے۔\378