مظفرگڑھ، ایف بی آر کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 10 ستمبر2021ء) مظفرگڑھ میں ایف بی آر کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا گیا۔ چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس ملتان ،سول سوسائٹی،اور انجمن تاجران کے نمائندگان کی شرکت۔

مظفرگڑھ ڈیرہ غازیخان روڈ پر ایف بی آر کے نئے تعمیر ہونے والے دفتر کا افتتاح چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس ملتان محمد عابد رضا بودلہ نے انجمن تاجران کے نمائندگان کے ہمراہ کیا اور اس موقع پر مرکزی صدر انجمن تاجران،سید امیر حسن اور سرپرست اعلی انجمن تاجران جاوید ملک،اعجاز،ملک،ریاض صدیقی ذولفقار ندیم،چوہدری اشفاق ایڈووکیٹ،سید جعفر رضا اور ڈسٹرکٹ آفیسر ایف بی آر عبد الرشید سیمت دیگر افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی انجمن تاجران مظفرگڑھ کی جانب سے ایف بی آر کے نئے دفتر کیلے پودوں کا تحفہ دیا گیا اس موقع پر چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس ملتان محمد عابد رضا بودلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 30 ستمبر گوشوارہ جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے اس میں توسیع نہیں کی جائے گی،ٹیکس گزار افراد قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ٹیکس کی بروقت ادائیگی کریں انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سالوں کی نسبت ٹیکس ریکوری میں بہت بہتری آئی ہے تاجران سیمت ملک کے تمام افراد سے گزارش کرتا ہو کہ ملک کی بہتری کیلے آگے آئیں اور ٹیکس ادا کریں،انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے ملک میں کاروباری طبقہ متاثر ہوا ہے لیکن حکومتی اقدامات کی وجہ سے اب ملک کے معاشی حالات بہت بہتر ہو چکے ہیں لوگوں کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے