مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع کی ریونیو حدود میں اشیائ خوردو نوش کے ذخیرہ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، تفصیلات کے مطابق کوئی شخص چینی کے 50کلو والے تھیلوں یا اس سے کے برابر، تمام اقسام کے گھی اور کوکنگ آئل کے 5کلو والے کارٹن یا اس کے برابر، آٹے کے 20کلو والے 100تھیلوں یا اس کے برابر، تمام اقسام کی دالوں کے 50کلو والے 100تھیلوں یا اس کے برابر، تمام اقسام کے چنے کے 20والے 100تھیلوں یا اس کے برابر اور تمام اقسام کے چاول 20کلو والے 100تھیلوں سے زائد ذخیرہ نہیں کرسکتا تاہم اس پابندی سے دکاندار، ڈیلر اور ٹریڈرز مستثنیٰ ہیں، انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، نوٹیفیکیشن کے مطابق دکاندار، ڈیلرز اور ٹریڈرز اپنے گوداموں پرا پنی دکان کا نام اور پتہ ضرور درج کریں، کوئی دکاندار ڈیلر یا ٹریڈرز اشیائ خوردو نوش پر غیر قانوی طور پر زائد منافع حاصل نہیں کرسکتا۔