مظفرگڑھ، ارشاد لعصر جعفری کی نئی کتاب ’’رضائے آل محمد‘‘ شائع ہوگئی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 اپریل2019ء) مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ و ادیب ارشاد لعصر جعفری کی نئی کتاب رضائے آل محمد شائع ہوگئی ہے، اس کتاب میں امام رضا کے حالات زندگی قلم بند کئے گئے ہیں، اس خوبصورت اور منفرد کتاب کو قلم اردو پبلشنگ کمپنی آف پاکستان نے شائع کیا ہے ، ادبی حلقوں نے کتاب کی اشاعت پر مصنف کو مبارک باد پیش کی ہے۔