مظفرگڑھ، آٹا ذخیرہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہوٹل مالک سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے ہوٹل سیل کر دیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 جنوری2023ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ مبین احسن نے فیاض پارک کے باہر ہوٹل پر ضرورت سے زائد آٹا ذخیرہ کرنے پر چھاپا مار کر 4 افراد کو گرفتار کرادیا۔اور ہوٹل مالکان کو گرفتار کرکے ہوٹل سیل کر دی گیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ گراں فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف ایکشن تیز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آٹے کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آٹے کے فراہمی میں رکاوٹ اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے بھی احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو ہدای کی کہ سیل پوائنٹس پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور شہر کے تمام آٹا سیل پوائنٹس پر آٹے کی فراہمی کو چیک بھی کریں، آٹے کی مصنوعی قلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔