مظفرگڑھ،گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو گولی ماردی

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 02 فروری2022ء) :گھریلو  ناچاقی پر  شوہر نے بیوی کو گولی ماردی۔ریسکیو ایمبولینس سٹاف آن لوکیشن ہوا تو لواحقین نے بتایا کہ گھر یلو ناچاقی پر شوہر راشد حسین نے اپنی بیوی مصباح عمر 18سال کو گولی ماردی تھی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

وہ پولیس کارروائی کروانا چاہتے ہیں۔انہیں ریسکیو 1122 کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔ پولیس کارروائی کے لیے جاۓ وقوعہ پر پہنچ چکی ہے۔ کراٸم یونٹ کو بھی کال کر لی  گئی ہے۔ جس کے بعد ڈیڈ باڈی کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور قانونی کارروائی کے لئے منتقل کر دیا گیا۔