مظفرگڑھ،گنے کے کھیت سے گلا کٹی لاش برآمد

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 نومبر2021ء) گنے کے کھیت سے گلا کٹی لاش برآمد۔پولیس ذرائع کے مطابق  مظفرگڑھ کے مضافات میں مونڈکا بائی پاس کے قریب گنے کے کھیت سے اک نعش برآمد ہوئی ہے جس کا گلہ کٹا ہوا ہے۔

ریسکیو 1122 نے پولیس کی اطلاع پر ریسکیو 1122 ایمبولینس سٹاف نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ڈیڈ شیٹ سے کور کرتے ہوئے  پولیس کی موجودگی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ۔مقتول کی شناخت ندیم ولد غلام فرید کے نام سے ہوئی ہے اور عمر 35 سال ہےقتل کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی،پولیس مصروف تفتیش ہے۔