مظفرگڑھ،کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

مظفرگڑھ۔31جنوری  (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔31 جنوری2022ء) :ریسکیو 1122 کنٹرول روم کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی قصبے شاہجمال میں دفتر سٹاپ کے قریب شاہجمال شہر کے رہائشی 24 سالہ محمد فیصل ولد محمد یونس کو ٹرک سے لوہے کا سامان اتارتے ہوئے لوہے کا سامان اوپر سے گزرتی ہوئی بجلی کی تاروں سے ٹچ ہو جانے سے کرنٹ لگ گیا جس سے وہ ٹرک سے نیچے گر کر جاں بحق ہو گیااطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس سٹاف نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو ڈیڈ باڈی شیٹ سے کور کرکے لواحقین کے گھر منتقل کر دیا ہے۔