مظفرگڑھ،ڈی پی او کاچہلم سید الشہداء امام حسین ؑکے حوالے سےمنتظمین جلوس، ممبران امن کمیٹی اور انجمن تاجران سے دفتر پولیس میں اجلاس

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 اگست2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی چہلم سید الشہداء امام حسینؑ کے حوالے سےمنتظمین جلوس، ممبران امن کمیٹی اور انجمن تاجران سے دفتر پولیس میں اجلاس منعقد ہوا۔

تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی چہلم سید الشہداء امام حسینؑ کے حوالے سےمنتظمین جلوس، ممبران امن کمیٹی اور انجمن تاجران سے دفتر پولیس میں اجلاس کا انعقاد کیا گیاجس میں ایس ڈی پی او سٹی سرکل ایس ایچ او تھانہ سول لائینز نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی سرکل فرحت رسول نے سکیورٹی پلان پر مکمل بریفینگ دی۔ اجلاس کے دوران شرکاء کی جانب سے مختلف مسائل کی نشاندہی کی گئی۔ ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کا کہنا تھا کہ ہر مکتبہ فکر کے افراد کو محرم الحرام میں صبرو تحمل اور روا داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔مزید ڈی پی او نے چہلم کے جلوس کے دوران ٹریفک کی روانی کے مناسب انتظامات کے بارےمیں احکامات جاری کئے۔\378