مظفرگڑھ،ڈیڑھ سالہ بچہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 06 ستمبر2021ء) ڈیڑھ سالہ بچہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق،ریسکیو 1122 کنٹرول روم کے مطابق مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر مرادآباد میں تیزاب فیکٹری کے قریب ایک ڈیڑھ سالہ بچہ محمد ریحان ولد محمد عمران کھیلتے ہوئے نہر میں گر کر لاپتہ ہو گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور ریسکیو اسٹیشن سے واٹر سرچ ٹیم کو موقع پر بھیج دیا گیا جنہیں موقع پر پہنچ کر پتہ چلا کہ لواحقین نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو تلاش کر لیا ہے جیسے CPR کرتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے مکمل طبی معائنہ کرنے کے بعد بچے کو مردہ قرار دے دیا ہے ۔۔