News

مظفرگڑھ،ڈکیتی،چوری کی وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار

مظفرگڑھ7 جنوری  (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔07 جنوری2022ء) :تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس کی جانب سے دوران گرفتاری ملزم کے برہنہ ہونے کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ پر ڈی پی او مظفرگڑھ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کوٹ ادو سعادت علی کو انکوائری کا حکم دے کر رپورٹ طلب کر لی۔پولیس ترجمان کے مطابق  دوران گرفتاری بنائی گئی تمام ویڈیوز کا ریکارڈ اکٹھا کیا جا رہا ہے، ویڈیوز کا ہر اینگل سے تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق رپورٹ کے  بعد زیادتی ثابت ہونے کی صورت میں پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔یاد رہے کہ مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے تھانہ دائرہ دین پناہ کے ایس ایچ او انسپکٹر مختیار نے مخبر کی اطلاع پر  پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر متعدد ڈکیتیوں اور چوریوں میں مطلوب ملزم مزمل مشوری کو گرفتار کیا تھا،پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے ملزم مزمل مشوری کے خلاف 6 مقدمات کی فہرست جاری کی ہے اور کہا ہے کہ وہ چوروں اور ڈکیتوں کے گینگ کا سرغنہ ہے اس کے گینگ کے دیگر ممبران عدنان ،ندیم ،دلاور ،کامران،رمضان، جاوید اور دلی گرمانی ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مزمل کی گرفتاری کے دوران اس کا ساتھی رمضان 2 ساتھیوں سمیت اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گیا،ملزم کو کسی پولیس اہلکار نے برہنہ نہیں کیا بلکہ ملزم کی گرفتاری کے وقت ملزم،اس کے  والد اور بھائی کی شدید مزاحمت کی وجہ سے ملزم کے کپڑے پھٹ گئے تھے۔
Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago