مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ محمد سعید اللہ مغل نے ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کاماہانہ دورہ کیا، سول جج، مظفرگڑھمحمد عرفان ان کے ہمراہ تھے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمر قریشی اور دیگر آفیسران ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ بھی موجود تھے۔معائنہ کے دوران جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فاضل جج نے نو عمر وارڈ، جیل ہسپتال اور مختلف بیرکوں کو معائنہ کیا، کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا اور05معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم صادر فرمایا۔