مظفرگڑھ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کے حوالے سے پلان تیار کر لیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 اکتوبر2022ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے 12 ربیع الاول جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کےحوالہ سے ایمرجنسی پلان تشکیل دے دیا ۔

انہوں نے اس بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جشن عید میلادالنبی ؐکے موقع پر عاشقان رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی کثیر تعداد جلوسوں میں شرکت کرتی ہے اور اسی بات کے پیش نظر ہم نے زیادہ سے زیادہ ریسورسز کا استعمال کرتے ہوئے یہ ایمرجنسی پلان مرتب دیا ہے جس میں 150 سے زائد ریسکیورز پر مبنی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز، 18 موٹر بائیک ریسکیو ایمبولینسز، 08 ایمبولینسز، 05 فائر وہیکلز اور 01 ریسکیو وہیکل جلوسوں کے ساتھ ایمرجنسی کوور کے لئیے تعینات کئیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کے پیشِ بروقت رسپانس کو یقینی بنایا جا سکے