مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 نومبر2021ء) پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح چوک سرور شہید میں بھی روبیلا اور خسرہ کی ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید ڈاکٹر ضیا انجم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو 15 نومبر تا 27 نومبر یہ ویکسین لگائی جاے گی ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک شرور شہید کی طرف سے بھی میونسپل کمیٹی حدود میں 15 ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر 21734 بچوں کو ویکسن لگائیں گی، انہوں نے شہریوں سے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔