News

مظفرگڑھ،چوک سرور شہید میں رشتے کا تنازعہ،سگے بھتیجے نے فائرنگ کر کے چچی کو قتل کر دیا،ملزم فرار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 10 ستمبر2021ء) چوک سرور شہید میں رشتے کا تنازعہ،سگے بھتیجے نے فائرنگ کر کے چچی کو قتل کر دیا،ملزم فرار،مقدمہ درج،پولیس تھانہ چوک سرور شہید کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے چوک سرور شہید میں اڈہ واہندڑ کے رہائشی سمیع اللہ نے کچھ عرصہ قبل اپنے چچا لیاقت علی کی بیٹی مصباح کو اغوا کر کے اس سے نکاح کر لیا تھا،لیاقت علی نے عدالت میں دستاویزات کی بنیاد پر لڑکی کا کم عمر ہونا ثابت کر دیا جس پر  عدالت نے لڑکی کم عمر ہونے پر والدین کو واپس کر دی،اس بات کا سمیع اللہ کو شدید رنج تھا،گزشتہ روز لیاقت علی اپنی بیٹی مصباح کے ہمراہ کہیں گیا ہوا تھا ملزم سمیع اللہ نے ان کے گھر جا کر  بدلہ لینے کے لیے اپنی چچی حسینہ بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا،اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ چوک سرور شہید نے کرائم سین یونٹ کے ہمراہ موقع وارادت پر پہنچ کر تمام ضروری شواہد اکٹھے کر کے مقتولہ حسینہ بی بی کے خاوند لیاقت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں ہیں اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago