مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 نومبر2019ء) پولیس کاسماج دشمن عناصر کیخلاف اور ناجائز اسلحہ کیخلاف کریک ڈاون،ڈی پی او مظفر گڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ایس ڈی پی او کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کی نگرانی میں تھانہ محمودکوٹ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی۔ایس ایچ او تھانہ محمود کوٹ ملک عبدالروف کی دبنگ کاروائی اندھاقتل ،ڈکیتی کے مقدمات میں ملزمان کو محنت سے ٹریس کرکے کچھ عرصہ میں گرفتار کر لیا گیاتفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے تھانہ محمود کوٹ کے ایس ایچ او ملک عبدالروف نے کاروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات جن میں اندھا قتل،ڈکیتی،کیمقدمات شامل ہیں کے ملزمان محمد ساجد،محمدنادر،محمد آصف، محمد حسنین کو گرفتار کر لیا اور ان سے ڈکیتی کے دوران چھینے گئے موبائلز،پیسے اور دو عدد پسٹل برآمد کرلیے۔