مظفرگڑھ،پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 دسمبر2019ء) ڈی ایس پی سٹی سرکل عظمت اللہ خان گورمانی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی الیاس احمد خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑے شراب فروش کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی شراب فروش ساجد عرف چھوٹا کو گرفتار کر لیا، بدنام زمانہ منشیات فروش کے قبضے سے 120 لیٹر شراب بھی برآمد کر لی، شراب فروش نے نیوائیر نائٹ کیلئے شراب کی بڑی مقدار سپلائی کر رہا تھا۔ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات و شراب فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔