مظفرگڑھ،پنجاب پولیس کا انوکھا کارنامہ،خطرناک قیدیوں کوعدالت لے جانے والی پولیس بس کوٹرک کے پیچھے رسی باندھ کرلے جایا جانے لگا

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 اپریل2019ء) پنجاب پولیس کا انوکھا کارنامہ،خطرناک قیدیوں کوعدالت لے جانے والی پولیس بس کوٹرک کے پیچھے رسی باندھ کرلے جایا جانے لگا خراب بس میں قیدیوں کولے جانے سے کوئی بھی ناخوشگوارواقعہ رونما ہوسکتا ہے۔aعلی پورسے مظفرگڑھ کیلئے قیدیوں کو صبح 6 بجے لے کر نکلنے والی بس کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر سے قیدیوں کو عدالت پہنچاتی ھے جس کی وجہ سے قیدیوں اور عدالتوں میں ان کے منتظر وکلا اور لواحقین کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ھے۔ ناکارہ گاڑیوں کا استعمال پولیس کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔