مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 29 مارچ2022ء) ڈی جی فوڈاتھارٹی نے بتایا کہ پنجاب فوڈاتھارٹی نےملاوٹ مافیا کیخلاف گرینڈآپریشن جاری رکھتےہوئےگھی فیکٹری اور واٹرفلٹریشن پلانٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بندکردی،اس کے ساتھ ہی ناکہ لگاکر2ہزار30لٹرملاوٹی دودھ تلف کردیا۔انہوں نے بتایا کہ کارروائیاں رشیدآباد بہشتی پل،شاہ جمال اور 5کلومیٹرجھنگ روڈمظفرگڑہ میں کی گئی۔
اس بارے میں ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہناتھاکہ گھی کا سیمپل فیل آنےپرجھنگ روڈمظفرگڑھ میں معروف گھی فیکٹری کی پروڈکشن اصلاح تک بندکی گئی ہے۔پانی میں آرسینک کی مقدار زیادہ پائےجانے پرشاہ جمال میں واٹرفلٹریشن پلانٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بند کی کردی گئی۔انہوں نے کہا کہ ملاوٹی اورغیرمعیاری اشیاء کی ترسیل نہیں ہونےدیں گے،عوام کی صحت کےساتھ ملاوٹ مافیا کو نہیں کھیلنےدیں گے۔