مظفرگڑھ،ٹرک،ہائی ایس ویگن تصادم میں ایک خاتون شدید زخمی

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 19 جنوری 2022ء) ٹرک،ہائی ایس ویگن تصادم میں ایک خاتون شدید زخمی،ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ ڈیرہ غازیخان روڈ پر چوک قریشی بائی پاس کے نزدیک گزشتہ شب 11 بجے تیزرفتاری کے باعث ایک ٹرک اور ہائی ایس ویگن میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں بزدار کالونی ڈیرہ غازیخان کی رہائشی 40 سالہ پروین بی بی زوجہ مرید حسین شدید زخمی ہوئی اور ویگن میں پھنس گئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفرگڑھ نے پولیس کنٹرول کو انفارم کر کے ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر بھیج دیں،ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر  کر پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے زخمی خاتون کو سپائن بورڈ کے ذریعے ویگن سے ایمبولینس میں منتقل کیا اور پھر زخمی خاتون کے اصرار پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ریسکیو 1122 ڈیرہ غازیخان کنٹرول روم سے رابطہ کر کے  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ غازیخان منتقل کروادیا ہے۔