مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 27 اکتوبر2021ء) مظفرگڑھ کے نواحی علاقےچوک سرورشہید میں نجی ٹرسٹ صدقہ جاریہ فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق خاندانوں کےلئے امدادی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مستحق اور ضرورتمند خاندانوں میں ایک ہزار سے زائد راشن بیگ اور 50 مستحق بچیوں کو جہیز کا سامان فراہم کیا گیا۔
صدقہ جاریہ فاونڈیشن کے وائس چیئرمین محمد صدیق نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدقہ جاریہ فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں امدادی کیمپ لگا کر مستحق خاندانوں میں راشن اور مستحق بچیوں میں جہیز کا سامان تقسیم کر رہی ہے۔