مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 اگست2022ء) ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ،پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد، مقدمہ درج، ملزم گرفتار ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑہ احمد نواز شاہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل فرحت رسول کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ رنگپور شہباز ظفر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم مبشر سے30 بور پسٹل معہ گولیاں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کو حوالات تھانہ بند کر دیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ رنگ پور شہبازظفر کا کہنا تھا کہ پولیس ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی اور 24گھنٹے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے ،کسی بھی ایسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پنجاب پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔