مظفرگڑھ،میگا سپورٹس ایونٹ ساتویں تھل جیپ ریلی کا آغاز ہو گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 نومبر2022ء) مظفرگڑھ میں میگا سپورٹس ایونٹ ساتویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کی سرگرمیوں کاآغاز ہو چکا۔ چار روزہ مقابلے 20 نومبر تک جاری رہیں گے،مقابلے میں حصہ لینے والے ریسر اپنی مہارت اور صلاحیتوں کا لوہا منوانے کےلئے پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ملک بھر سے ریس کے شائقین سٹارٹنگ پوائنٹ، چھانگا مانگا ،ٹیلے پر پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔

پہلے مرحلے میں گاڑیوں کی جانچ پڑتال اور رجسٹریشن کی گئی۔گزشتہ برس کے چیمپئن صاحبزادہ محمد علی سلطان اور معروف ریسر نادر مگسی سمیت ملک بھر سے مرد و خواتین ریسرز اپنی گاڑیوں کے ساتھ چھانگا مانگا ٹیلے پر پہنچ چکے ہیں،اس سال گزشتہ برسوں کی نسبت خواتین ریسرز زیادہ تعداد میں حصہ لے رہی ہیں،150 سے زائد گاڑیاں رجسٹریشن کے لئے موجود ہیں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فارق اور ڈی پی او احمد نواز شاہ نے موقع پر انتظامات اورسیکیورٹی کا جائزہ لیا۔