مظفرگڑھ ۔ یکم اپریل (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 اپریل2019ء) میپکو سب ڈویژن خان گڑھ کے ایس ڈی او انجینئر سلیم احسان کی سربراہی میں بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف مہم جاری ہے۔واپڈا کی ٹیم نے بستی سنارے والہ میں الطاف حسین اور بستی کوٹھیلہ میں راشد کو مین پی وی سی سے ڈائریکٹ تار لگا کر زرعی موٹریں چلاتے ہوئے پکڑ لیا.جن کو جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ اندراج مقدمہ کا استغاثہ بھی تھانہ خان گڑھ بھجوا دیا گیا ہی.ایس ڈی او نے بتایا کہ نادہندگان کے خلاف کارروائی جاری ہے اور واجبات ادا نہ کرنے پر میٹرز اتارے جا رہے ہیں. جبکہ بجلی چوروں کے خلاف کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔