مظفرگڑھ،موٹر سائیکل اور لوڈنگ رکشوں کی بھر مارسے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ،عوامی سماجی حلقوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 جنوری2019ء) مظفرگڑھ و نواح میں موٹر سائیکل اور لوڈنگ رکشوں کی بھر مار نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہےمین روڈ کیساتھ ساتھ بازاروں میں ان رکشوں کی وجہ سے بازار میں پیدل چلنے والوں کا جینا بھی دوبھر ہوچکا ہے، جبکہ موٹر سائیکل رکشوں میں اوولوڈنگ اور کمر عمر رکشہ ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی قوانین کی لاعلمی کی وجوہات کی بناء پر روڈ سائیڈ حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ پایا جارہا ہے، جبکہ شہر کے معروف ومصروف مقامات پر رکشوں کے غیر قانونی اسٹینڈز کے باعث ٹریفک بلاک ہونا معول بن چکا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران کشور سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔