Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ،ملاحوں نے بلاجواز کشتی کے کرایوں میں 150 فیصد اضافہ کر دیا، عوام سے لڑائی جھگڑا معمول بن گیا

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 جون2020ء) ملاحوں نے بلاجواز کشتی کے کرایوں میں 150 فیصد اضافہ کر دیا عوام سے لڑائی جھگڑا معمول بن گیا۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی قصبہ روہیلانوالی کے علاقے بنڈہ اسحاق میں دریا کے پتن پر ملاحوں نے حکومت کے مقرر کردہ کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر 50 روپے فی سواری وصول کر نا شروع کر دیا ھےملاحوں کے ٹھیکیدار نے پتن پر غنڈے بٹھا رکھے ھیں جو احتجاج کرنے والے مسافروں پر تشدد اور جھگڑا کرتے ھیں اللہ ڈتہ،غلام رسول،فیض بخش و متعدد دیگر مسافروں نے بتایا کہ کورونا وبا کی وجہ سے بیروزگار اور غربت کے مارے لوگوں کو ادویات اور اشیائے خوردونوش خریدنے کیلئے کشتی میں بیٹھ کر بنڈہ اسحاق آنا پڑتا ھے لیکن ملاحوں کے ٹھیکیدار نے کرایہ 20 روپے کی بجائے 50 روپے وصول کرنا شروع کر دیا ھے اور احتجاج پر مسافروں کے ساتھ اپنے غنڈوں کے زریئعے لڑائی جھگڑا اور مار کٹائی کرنا وطیرہ بنا لیا ھے۔

انھوں نے کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویڑن اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین سے مطالبہ کیا ھے کہ ٹھیکیدار کو سرکاری مقرر کردہ کرایہ وصول کرنے کا پابند بنایا جائے بصورت دیگر اس کا ٹھیکہ منسوخ کرکے کسی ایماندار شخص کو پتن کا ٹھیکہ دیا جائے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago