مظفرگڑھ،مقامی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث فصلوں کو سیراب کرنے کے لئے بنائی گئی نہر گھلواں ڈسٹی گندے نالے میں تبدیل

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 جنوری2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں محکمہ انہار اور مقامی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث فصلوں کو سیراب کرنے کے لئے بنائی گئی نہر گھلواں ڈسٹی گندے نالے میں تبدیل ہو چکی ھے شہر بھر کی سیوریج کا پانی نہر میں ڈال دیا گیا ھے تعفن اور گندگی کے باعث علاقہ مکینوں اور راہگیروں کا جینا محال ہو گیا، مچھروں کی بھرمار اور بڑھتی ھوئی آلودگی سے مہک امراض جنم لینے لگے ہیں۔تفصیل کے مطابق زرعی زمینوں کی آبپاشی کیلئے بنائی گئی نہر گھلواں ڈسٹی میں گزشتہ ایک سال سے آبپاشی کیلئے پانی نہیں چھوڑا جا رھا بلدیہ نے سیوریج سسٹم بنانے کی بجائے اردگرد کے رھائشی علاقوں کا گندہ پانی نہر میں ڈال دیا ھے جس کی وجہ سے یہ خوبصورت نہر گندے نالے میں تبدیل ھو چکی ھے۔ گندے پانی کے ساتھ ساتھ شہر بھر کا کچرا اور غلاظت بھی نہر میں ڈالی جانے لگی ھے یہ نہر اب مچھروں کی پرورش گاہ بن چکی ھے، مچھروں کی بھرمار اور غلاظت ماحولیاتی آلردگی میں اضافے کا باعث بن رھی ھے۔ علاقہ مکین مہلک امراض میں مبتلا ھورھے ھیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے صورتحال کی فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ھے۔