مظفرگڑھ،مسافر کوچ کی موٹر سائیکل کو ٹکر،ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 03 اگست2019ء) ملتان روڈ پر سولنکی بند کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ کی موٹر سائیکل کو ٹکر، موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق،جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابقحادثہ موٹر سائیکل کے روڈ کراس کرتے ہوئے پیش آیا،مسافر کوچ مظفرگڑھ سے ملتان جا رہی تھی۔ حادثے کے فوراً بعد مسافر کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس نے جائے حادثہ پر بروقت پہنچ کرفوری طور پر زخمی ہونے والے شخص کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ،جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کا نام امتیاز ولد ربنواز عمر 45 سال اور بھٹہ پور مظفرگڑھ کا رھائشی بتایا گیا ہے۔