مظفرگڑھ ۔ ( مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 مئی2020ء) ماڈل ڈسپنسری سے عملہ غائب، سامان چوری، علاقہ مکین صحت کی بنیادی سہولت سے محروم۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے موضع جال والا کی ماڈل ڈسپنسری ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث بھوت بنگلے کے منظر پیش کرنے لگی ھے۔ گذشتہ ایک سال سے ڈاکٹرز اور عملہ نے آنا چھوڑ دیا ہے ڈاکٹرز کی عدم حاضری کے باعث بند ڈسپنسری سے چور ،اے سی، فریج،بیڈز،کر سیاں کھڑکیاں شیشے اور ڈسپنسری کا دیگر قیمتی سازوسامان بھی چرا کر لے گئے ہیں۔گذشتہ ایک سال سے بند ڈسپنسری اس وقت اجڑے دیار کا منظر پیش کررہی ہے۔ڈسپنسری کے بند ہونے سے علاقہ مکین صحت کی سہولیات سے محروم ہوچکے ہیں علاقہ مکینوں نے ڈسپنسری بند رہنے کے خلاف ایک پر امن احتجاجی مظاھرہ بھی کیاگیا۔محمود الحس گیلانی نے ساتھیوں سمیت احتجاجی مظاھرہ کرتے ھوئے بتایا کہ ان لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کو متعدد بار ڈسپنسری کی حالت زار کی طرف متوجہ کیا ھے مگر تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
انھوں نے کہا کہ صحت علاقہ مکینوں کی بنیادی ضرورت ھے۔ انتظامیہ کی عدم توجہ اور غفلت کی وجہ سے علاقہ کے لوگ اس بنیادی سہولت سے بھی محروم ھیں۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین اور وزیر اعلی ا پنجاب سے موضع جال والا کی ماڈل ڈسپنسری کو فوری طور پر فعال کرنے اور ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ھے۔