مظفرگڑھ،لنڈی پتافی میں پیٹر انجن کو بتی جلا کر چلانے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی،بچوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">
مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 دسمبر2019ء) مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے نواحی علاقہ لنڈی پتافی میں پیٹر انجن کو بتی جلا کر چلانے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی، جبکہ ساتھ پڑی فیول کین کی وجہ سے آگ مزید بھڑک گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابقآگ لگنے کی وجہ سے ایک ہی گھر کے بچوں سمیت 5افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے نواحی علاقہ لنڈی پتافی میں پیٹر کو بتی جلا کر چلانے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی، جس سے آگ ساتھ پڑی فیول کین کی وجہ سے مزید بھڑک گئی، آگ لگنے کی وجہ سے ایک ہی گھر کے بچوں سمیت پانچ افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو THQ جتوئی میں منتقل کر دیا۔اس حوالے سے معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچوں کے اجسام آگ لگنے کی وجہ سے 60 سے 70 فیصد تک جھلس گئے ہیں اور بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔تھانہ جتوئی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔