مظفرگڑھ،فلاحی تنظیم سائیکوپ کی تحصیل جتوئی کے 400 سیلاب متاثرین میں راشن،خیمے اور مچھردانیاں تقسیم

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 اکتوبر2022ء) فلاحی تنظیم سائیکوپ نے تحصیل جتوئی کے 400 سیلاب متاثرین میں راشن،خیمے اور مچھردانیاں تقسیم کیں۔

سائیکوپ کی سربراہ ام کلثوم نے بتایا کہ مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں لنڈی پتافی کے مقام پر سیلاب متاثرین میں راشن،خیمے اور مچھر دانیاں تقسیم کرنے کاعمل مکمل کر لیا گیا ہے لیکن اب بھی بہت سے غریب، معذور اور مستحق افراد کو امداد نہیں مل سکی،انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے لنڈی پتافی کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے یہاں دریائے سندھ کے شدید کٹائو اور سیلاب سے متعدد بستیاں مکمل طور پر تباہ اور سینکڑوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور امداد کے منتظر ہیں۔

انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ سیلاب متاثرین کی بحالی کےلئے آگے بڑھیں اور اس کار خیر میں حصہ لیں۔