مظفرگڑھ،غیر ملکی این جی او کے مختلف جگہوں پر واقع دفاتر پر پولیس کے چھاپے، ملازمین کی گرفتاریاں، دفاتر سیل

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 اپریل2019ء) پولیس زرائع کے مطابق ضلع مظفرگڑھ میں غیر ملکی این جی او کے مختلف جگہوں پر واقع دفاتر پر پولیس کے چھاپے ملازمین کی گرفتاریاں اور دفاتر سیل تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ مظفرگڑھ پر سکیورٹی اداروں،محکمہ سوشل ویلفیئر اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کاروائی کرتے ھوئے غیر ملکی این جی او کے دفتر پر چھاپہ مار کر 7 ملازمین کو گرفتار اور دفتر سیل کر دیا اسی طرح مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں بھی سیکیورٹی اداروں محکمہ سوشل ویلفئیر اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کر کے غیر ملکی این جی او کے دفتر پر چھاپہ مار کر 5 ملازم گرفتار اور دفتر سیل کر دیا۔