مظفرگڑھ،غیر قانونی گندم زخیرہ اندوزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی، 15000 من گندم برآمد کر کے 4 گوداموں کو سیل کر دیاگیا

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 مئی2019ء) فہد منیرلغاری انٹیلی جینس آفیسر, انچارج سپیشل برانچ سرکل علی پور و ٹیم سپیشل برانچ علی پور نے ہمراہ عامر چیمہ اسسٹنٹ کمشنر علی پور, فتح پور جنوبی میں ریڈ کر کے غیر قانونی گندم زخیرہ اندوزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15000 من گندم برآمد کر کے 4 گوداموں کو سیل کر دیا۔