News

مظفرگڑھ،عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل اور اختیارات کو استعمال کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 29 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہاہے کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل اور اختیارات کو استعمال کیا جائے گا، اب ہر ڈاکٹر اور تمام پیرا میڈیکل سٹاف کو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری دیانتداری سے ادا کرنا ہوگی یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

سی ای اوصحت ڈاکٹر فیاض احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنرنے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں اور ان کے لواحقین کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں ڈاکٹروں سے چیک اپ کرانے اور ادویات کے حصول کیلئے مریضوں کو چکر نہ لگانے پڑیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں دستیاب ادویات مریضوں کو بلا امتیاز مفت فراہم کی جائیں، ہسپتال میں داخل مریضوں کو تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں۔

ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور مریضوں سے اخلاق کے ساتھ پیش آئیں تاکہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی اور ان سے ہسپتال میں فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago