مظفرگڑھ،عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات پہنچانے کا کام بھرپور طریقے سے جاری ہے،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 19 فروری2022ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سید موسیٰ رضا اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے آبپاشی و ایم پی اے اشرف خان رند نے کہا ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات پہنچانے کا کام بھرپور طریقے سے جاری ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے نواحی علاقے دائرہ دین پناہ میں دیہی مرکز مال کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع  پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو عامر محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ یہ پنجاب حکومت کا فلیگ پراجیکٹ ہے، اس پراجیکٹ کے تحت دیہی مراکز مال پر عوام کو ان کے ڈور سٹیپ پر وہ تمام سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں جن کےلئے انہیں سفر کرکے کمپیوٹرائزڈ اراضی سینٹر کوٹ ادو جانا پڑتا تھا،فرد ملکیت، انتقالات نقل جمعبندی غرض یہ کہ محکمہ مال سے متعلقہ وہ تمام کام جو پہلے تحصیل اراضی سنٹر پر ہوتے تے تھے اب دیہی مرکز مال میں ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تحصیل کوٹ ادو میں 37 پٹوار سرکل اور پورے ضلع مظفرگڑھ میں 148 پٹوار سرکل قائم کر دیئے گئے ہیں جنہیں کمپیوٹرائز کیا جائے گا ۔اس موقع پر ایم پی اشرف خان رند نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف تحصیل سطح پر اراضی سینٹر ہونے کی وجہ سے وہاں بے پناہ رش ہوتا تھا اور عوام کو اراضی سے متعلقہ امور کے سلسلے میں نہایت دقت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا، وزیر اعلی پنجاب نے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کےلئے کمپیٹرائزڈ دیہی مراکز مال اور پٹوار سرکلز کا پراجیکٹ لانچ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا فوکس عوام کو سہولیات کی فراہمی کے مشن پر ہے-