مظفرگڑھ،سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے 8 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 اپریل2022ء) ریسکیو کنٹرول روم کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے گھلواں میں اسٹار اکیڈمی کے نزدیک سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے گھلواں کچی کالونی کا رہائشی 8 سالہ ذیشان ڈوب گیا،جسے موقع پر موجود لوگوں نے باہر نکال لیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوراََ علی پور سے ایک ایمبولینس اورریسکیو ٹیم کو جاۓ ئےحادثہ پر روانہ کروادیا اور پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کردیا۔ریسکیو سٹاف نے پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے متاثرہ بچے کو سی پی آر کرتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ہے-\378