مظفرگڑھ،خون کے عطیات کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 جون2020ء) چلڈرن ہسپتال ملتان میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی زندگیاں بچانے کیلیئے بلڈ کی اشد ضرورت ہے اس لئے خون کے عطیات کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نگران دعوت اسلامی نسیم سعیدی نے دعوت اسلامی کے زیر انتظام مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقہ خیر پور سادات میں لگائے گئے بلڈ ڈونیشین کیمپ کے موقع پر گفتگو کرتے ھوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے 80 فیصد بلڈ تعلیمی اداروں سے ملا کرتا تھا لیکن کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ھونے کی بناء پر مریض بچوں کو بلڈ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ھے۔دعوت اسلامی نے ملتان ریجنل بلڈ سینٹر کے ساتھ مل کر سنانواں اور قصبہ گجرات میں بلڈ ڈونیشن کیمپ قائم کئے تھے جہاں سے انھیں بہت اچھا رسپانس ملا ھے اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں خون عطیہ کیا خیر پور سادات میں بھی نوجوان بڑی تعداد میں خون عطیہ کرنے کیلئے آ رھے ھیں انھوں نے بتایا کہ اس کے بعد وہ ضلع مظفرگڑھ کے دیگر علاقوں میں بھی کیمپ لگائیں گے۔