مظفرگڑھ،خاتون کو مبینہ بلیک میل کرنے والے نوجوان پرخاتون کے اہلخانہ کا تشدد

اسلام آباد(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی نیوز – 14 جون2021ء) خاتون سے مبینہ زیادتی اور بلیک میل کرنے والا نوجوان خاتون کے  اہلخانہ کے ہتھے چڑھ گیا،نوجوان کو باندھ کر بہیمانہ تشدد، پولیس کےمطابق مظفرگڑھ کے نواح میں تھانہ شاہجمال کی حدود میں مبینہ طور پر خاتون سے زیادتی کی وڈیو بنا کر خاتون کو بلیک میل کرنے والا نوجوان عثمان  متاثرہ خاتون کے اہلخانہ کے ہتھے چڑھ گیا تو انہوں  نے اپنی ہی عدالت لگاکر نوجوان کو کئی گھنٹے محبوس رکھ کر انسانیت سوز سلوک کیا اور رسیوں سے باندھ کر  بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ،متاثرہ خاتون کے اہلخانہ نے نوجوان عثمان پر تشدد کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دی پولیس تھانہ شاہجمال نے تشدد کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔