مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 دسمبر2019ء) مظفرگڑھ کے علاقے محلہ رنگپوری چوک سرور شہید کے رہائشی نوجوان نے مبینہ طور پر حالات سے دلبرداشتہ ہو کر درخت سے پھندالگا کر خود کشی کرلی، پولیس تھانہ سرورشہیدضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی، تفصیل کے مطابق محلہ رنگپوری چوک سرور شہید کے رہائشی شادی شدہ نوجوان محمد ریاض ولد محمد اسحاق قوم جٹ تارڑ نے گزشتہ صبح 7 بجے کے قریب کھیتوں میں شہتوت کے درخت پر رسی کا پھندا بنا کر خودکشی کرلی۔
8:00 بجے کے قریب چھوٹے بچے نے کھیت میں درخت پر لٹکی نعش کو دیکھ کر گھر والوں کو بتایا، خودکشی کرنیوالے نوجوان کے چچا ،بھائیوں نے فوری جاکر رسی کھول کر اسے اتار ا لیکن وہ جاں بحق ہوچکا تھا، اسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرورشہید لایا گیا، اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ سرورشہید چوہدری جاوید اختر چوہدری موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ متوفی کے چچامحمد نواز نے بتایا کہ متوفی محمد ریاض پتہ نہیں کس وجہ سے پریشان رہتا تھا، اس نے کسی پریشانی کی بناء پر خودکشی کی ہے ، مرحوم کے تین بچے ایک بیٹی اور دو بیٹے تھے۔