مظفرگڑھ،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع پولیس کی بڑی کارروائی، اشتہاری اور ملزمان سے580 گرام چرس برآمد

مظفرگڑھ۔(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 25 جنوری 2022ء) :جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع پولیس کی بڑی کارروائی، اشتہاری اور ملزمان سے580 گرام چرس برآمد۔

  مظفرگڑھ پولیس نے  02 مجرمان اشتہاریوں کو دوران ریڈ گرفتار کر کے پابندسلاسل کیااور اس طرح دیگر کاروائیوں میں  خانگڑھ نے کارروائی کرتے ہوئےمخبر کی اطلاع پر مرید حسین سے 120 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ نمبر43/22 درج،  تھانہ صدر علی پور نے کارروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پرملزم فاروق حسین سے 220 گرام چرس برآمد کر کےمقدمہ  درج، تھانہ سنانواں نے کارروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر ملزم فاروق احمد سے 240 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر کے پولیس نے تمام ملزمان کوگرفتار کر لئے۔

 

ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مظفرگڑھ پولیس24گھنٹے عوام الناس کےجان ومال ،عزت کی حفاظت کے لئے بر سر پیکا ر ہے۔